Advertisement

پاکستان سلامتی کونسل کا سربراہ بن گیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جولائی 2025 کے لیے سنبھال لی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اہم ذمے داری کو مقصد، انکساری اور یقین کے جذبے کے ساتھ انجام دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون کے احترام، اور کثیرالجہتی نظام سے مستقل وابستگی پر قائم رہے گی، مکالمے اور سفارت کاری کا حامی ہونے کے ناطے پاکستان سلامتی کونسل میں غیر جانب دار، اصولی اور متوازن نقطہ نظر لائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جولائی کے لیے کونسل کے پروگرامِ عمل کی تیاری میں شفاف، متوازن اور مشاورت پر مبنی طریقہ اپنایا ہے، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور دیگر علاقوں  میں امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے، بحرانوں کی انسانی قیمت اس بات کی متقاضی ہے کہ سلامتی کونسل مؤثر، قابلِ اعتبار اور بروقت ردعمل دینے والا پلیٹ فارم ہو، اپنی صدارت کے دوران، پاکستان بامعنی اور عملی نتائج پر مبنی مشاورت کو فروغ دے گا، اور تمام امور پر جامع شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے  تعمیری مکالمے کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی وسیع رکنیت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے، پاکستان کہ عالمی امن و سلامتی کا قیام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اپنی صدارت کے دوران پاکستان  اعلیٰ سطح کے 2 اہم اجلاس منعقد کرے گا،22 جولائی کو ’’کثیرالجہتی نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینا‘‘ کے موضوع پر مباحثہ ہو گا، جبکہ24  جولائی کو ’’اقوام متحدہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون‘‘ پر بات ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اجلاس نائب وزیرِ اعظم ا سحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 23 جولائی 2025 کو فلسطین کے مسئلے پر سہ ماہی مباحثے کی صدارت بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version