Advertisement

فرنٹیئر کانسٹیبلری اب “فیڈرل کانسٹیبلری” کہلائے گی، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

فرنٹیئر کانسٹیبلری اب "فیڈرل کانسٹیبلری" کہلائے گی، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے “فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر فیڈرل فورس کا درجہ دے دیا گیا ہے، اب یہ فورس “فیڈرل کانسٹیبلری” کے نام سے جانی جائے گی۔

آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار حاصل ہو گا، تاہم یہ آرڈیننس ایف سی ایکٹ 1915 میں کی گئی ترامیم کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔

آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کی کمان پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے سپرد ہو گی جبکہ فورس کا انسپکٹر جنرل وفاقی حکومت تعینات کرے گی، ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا جس کا رینک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے برابر ہو گا۔

فورس کی تنظیم نو کے تحت اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک سیکیورٹی ڈویژن اور دوسری فیڈرل ریزرو ڈویژن۔

آرڈیننس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کی ذمہ داریوں میں فسادات پر قابو پانا، داخلی سیکیورٹی، انسدادِ دہشتگردی اور عوامی تحفظ شامل ہوں گے۔

وفاقی حکومت قانون و امن قائم رکھنے کے لیے وفاقی ریزرو فورس بھی بھرتی کر سکے گی، اس مقصد کے لیے ملک بھر میں بھرتی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے اور فیڈرل کانسٹیبلری سے متعلق باقاعدہ قواعد و ضوابط بھی تیار کیے جائیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version