Advertisement

کے پی سینیٹ الیکشن؛ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا

کے پی سینیٹ الیکشن؛ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا

اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تاحال کوئی متفقہ فارمولا طے نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت حصہ لیں، تاکہ ووٹوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے ن لیگ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو اتحاد قائم کر کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں “سولو فلائٹ” سے گریز کریں کیونکہ انفرادی فیصلے اجتماعی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو امید ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کی جانب سے مثبت ردعمل ملے گا، تاہم پی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ن لیگ اور جے یو آئی کے تعاون کی صورت میں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر موجود اُمیدواروں کو ووٹ دینے پر بھی آمادہ ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں اگر اتحاد قائم کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی پانچ نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں، اس فارمولے کے تحت پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو دو، دو جبکہ ن لیگ کو ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں اور سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version