پہلگام واقعے کے دہشتگردپاکستانی تھے تو نام کیوں سامنے نہیں لائے گئے؟ بلاول

بلاول بھٹو زرداری / بھارتی صحافی کرن تھاپر/ فوٹو
پہلگام واقعے کے دہشتگردپاکستانی تھے تو نام کیوں سامنے نہیں لائے گئے؟۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی سے اہم سوال کردیا۔
بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ صاف تھے، اسی لیے ہم نے پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ دونوں ملکوں کی نوجوان نسل ماضی میں پھنسی رہے۔ ان کا کہناتھاکہ برصغیر میں دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کے ماضی سے جڑی ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اورتقریباً 92 ہزارجانوں کی قربانی دی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ہم خود دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان میں دہشتگرد حملے رواں برس بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے حوالے سے یہ سال پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال ہے۔
بلاول نے کہاکہ میں چاہوں گاکہ آپ 2007 میں پیش آئے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارتی سرزمین پر قتل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو یاد کریں۔
ان کاکہناتھاکہ بھارت اس واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکام رہا، ملزمان کے اعترافی بیانات میں بھی رد و بدل کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔
بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے،ایکس پر پیغام
بعد ازاں، ایکس پر بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے نہیں ڈرتے۔
میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ وہاں سے منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی بلکہ اس لیے کیا کیونکہ مجھے بھارت کے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر یقین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دونوں قوموں کا مشترکہ مشن ہے۔
بلاول نے امید ظاہر کہ کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل ایک نیا مقدر لکھ سکتی ہے۔ ہم وہ نسل ہوں گے جو ماضی کی زنجیروں کو توڑے گی، جنگی جنونیوں، بددلوں، اور نفرت کے بیوپاریوں کو للکارے گی۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے لے کر ماحولیاتی تبدیلی، اور عدم مساوات تک ہم مل کر اپنے وقت کے اصل چیلنجز کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں بلکہ پرامن بقائے باہمی، تعاون، اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔
My interview with Karan Thapar should be out later today. We are not afraid of putting our case to the Indian public via Indian media.
I chose to give an interview to Indian media, not because I expected a fair platform, but because I believe in the people of India, especially…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 9, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News