Advertisement

پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار،میمزوتبصروں کی بھرمار

پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار،میمزوتبصروں کی بھرمار

پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار/فوٹو

پاک فوج کی ہیبت طاری،بھارت ایئرشوکے بعد کھیل کے میدان سے بھی فرار،میمز و دلچسپ تبصروں کی بھرمار۔ شاہد آفریدی پر اعتراض تو محض بہانہ اصل وجہ شکست کاخوف ہی ہے۔

ورلڈ لیجنڈری چیمپئن شپ میں 5 بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان سے میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ جس پر پاک بھارت میچ منسوخ کردیاگیا۔

کھیل کے میدان سے فرار پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں اور مودی حکومت کوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اور طنز کے تیر چلائے۔

’’5 طیاروں کی تباہی کے بعد کرکٹ کے میدان سے 5 بھارتی کھلاڑیوں کا فرار ‘‘۔ ایک پاکستانی صارف نے معاملے کو ان لفظوں میں سمیٹا۔

ایک اورصارف نے لکھاکہ ’’پاک فوج نے پڑوسیوں کواتنا خوفزدہ کردیاکہ اب وہ ہرمیدان سے بھاگ رہے ہیں‘‘۔

Advertisement

انسٹا پر ثوبیہ نامی خاتون نے پوسٹ میں لکھاکہ ’’ حیرت ہے کہ آفریدی بھارتیوں کے اعصاب پراب تک سوار ہیں‘‘۔

ایک بھارتی صارف بھی رمیش کمار نے لکھاکہ ’’ جیو شاہد آفریدی جیو!  کھیل کے میدان سے بھاگنا شرمندگی ہے‘‘۔

https://www.tiktok.com/@firaqatkhan/video/7272847782094834950?is_from_webapp=1&sender_device=pc

پاکستانی صارف اسلم شیرازنے لکھاکہ ’’کھیل کے میدان میں ہم توویسے بھی اکثر ہار ہی جاتے ہیں پھربھی اتنا خوف ؟‘‘۔

یہ سب تو سوشل میڈیا اور سوشل میمز کی باتیں ہیں ۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ بھارت  کو مئی میں عبرتناک شکست نے کسی قابل نہیں چھوڑا۔

Advertisement

دراصل بھارت اب کسی میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے سے قابل رہا ہی نہیں ہے ۔ رائل ایئرشو میں بھی بھارت پاکستانی شمولیت کے سبب فرارہوگیا۔

اسی طرح اب کھیل کے میدان میں بھی نفرت کی سیاست لانے میں بھارتی حکومت کا ہی دبائو شامل ہے۔ شاہد آفریدی پاک فوج کی حمایت میں دنیا بھر میں واضح موقف اختیار کرتے رہے ہیں۔
وہ ہمیشہ سے حب الوطنی کے معاملے میں انتہائی واضح وجارحانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے بھارتی کھلاڑیوں نے فرار کےلئے ان کی موجودگی کا جواز پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ہی  گودی میڈیا نے پاکستان سے میچ کھلینے والے کھلاڑیوں کودبائومیں لینا شروع کررکھاتھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version