Advertisement

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دینے کی منظوری دے دی ہے، جو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کی شمولیت کے لیے خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی ہے، اس تعلیمی منصوبے سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے، جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبا شامل ہیں۔

بینک نے بتایا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم میں شمولیت کو بڑھانا، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کرنا اور معذور بچوں کے لیے تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

ورلڈ بینک کے بیان کے مطابق اس منصوبے سے 80 ہزار آؤٹ آف اسکول بچے اور 1 لاکھ 40 ہزار معذور بچے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے جبکہ 30 لاکھ سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبا اور 8.5 لاکھ غیر رسمی تعلیمی اداروں سے وابستہ بچے بھی منصوبے میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی

Advertisement

اس کے علاوہ منصوبے کے تحت 1 لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف پنجاب میں سسٹم ریفارمز کا باعث بنے گا بلکہ صوبے کی پائیدار تعلیمی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ اقدام حکومت پنجاب کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version