Advertisement

بھارت کی آبی جارحیت جاری، مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت جاری، مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

مظفر آباد: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔ اسٹنٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارت نے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا ہے۔

اسٹنٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن پر واقع چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث مظفرآباد، ہٹیاں بالا اور منگلا تک کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ دریا کے کناروں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید برآں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشی اور قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کریں جب کہ بچوں کو دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے سختی سے روکا جائے۔

Advertisement

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور مقامی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version