Advertisement

پنجاب میں ٹرام سروس کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پنجاب میں ٹرام سروس کب سے شروع ہوگی؟

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرام سروس کے آغاز کی حتمی تاریخ بتادی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے مطابق ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام لائن کا ابتدائی ٹرائل کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد فروری 2026 میں باضابطہ سروس شروع کردی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایک ٹرام میں بیک وقت 270 مسافروں کی گنجائش ہوگی جب کہ اس منصوبے پر 3 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ اس حوالے سے پنجاب نیسپاک اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران نے حال ہی میں چین کا دورہ بھی کیا ہے۔

بلال اکبر نے مزید بتایا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے لیے بھی میٹرو ٹرین سروسز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میٹرو روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی جب کہ گوجرانوالہ میٹرو سے روزانہ 1 لاکھ 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ فیصل آباد میٹرو پر 110 ملین ڈالر اور گوجرانوالہ میٹرو پر 50 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں سے بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑا چیلنج ہے، یہ ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version