78 واں یوم آزادی اور جشن فتح معرکہ حق آج، زبردست جوش و خروش ، رنگ و نور اور قومی پرچموں کی بہار

پاکستان بھر میں 78 واں یوم آزادی اور جشن فتح معرکہ حق انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایاجارہاہے۔ 12 بجتے شہر شہر قومی ترانوں گونچ اٹھے، ہرسوں رنگ و نور اور قومی پرچموں کی بہارآگئی۔
کراچی، لاہور ،اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اہم عمارتوں کو قومی پرچم کے رنگوں اور برقی قمقموں سے سجایاگیا۔
نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، سب سے پہلے پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
قومی ترانے بجائے گئے۔ کیک کاٹے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ تمام شہروں میں جوش و خروش دیدنی ہے ۔ نوجوان قومی نغموں کی دھن میں سڑکوں پر رقص کرتے دکھائی دیے ۔
مختلف شہروں میں زبردشت آتشبازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ تقاریب میں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں تمام شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ جس میں معرکہ حق کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کیاگیا۔
جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
Advertisement— Sher Khan (@K4anSh3r) August 13, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News