Advertisement

حکومت کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانے کا عزم

حکومت کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جارہا ہے، حکومت نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور براڈبینڈ فراہمی کو بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

جنوبی ایشیا میں سب سے تیز رفتار اضافے کے ساتھ پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 1.3 کروڑ سے تجاوز کر  گئی، حکومت براڈبینڈ صارفین کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں آئی ٹی اور فائبر آپٹک انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے لیے “رائٹ آف وے” چارجز ختم کر دیے، رائٹ آف وے چارجز سرکاری زمین پر انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے لیے وصول کی جانے والی فیس ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام  شزہ فاطمہ نے اس اقدام کو آئی ٹی و ٹیلی کام   شعبے  کے لیے “گیم چینجر” قرار دے دیا۔

چارجز کے خاتمے سے سستا اور قابل اعتماد انٹرنیٹ، نجی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل رسائی میں اضافہ متوقع ہے، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کمپنیز کے لیے لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے، اس اقدام سے ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کے لیے بہتر مواصلاتی رسائی کو فروغ ملے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کامیاب نفاذ دیگر شہروں کو بھی چارجز ختم کرنے کی ترغیب دے گا، ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں سے براڈبینڈ او ر ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version