Advertisement

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے تھے مگر بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، اعجاز الحق

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے تھے مگر بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، اعجاز الحق

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آسکتے تھے مگر بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ۔ اعجاز الحق نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ وہ جیل سے باہر آکر کہیں اور بھی جاسکتے تھے۔

یہ انکشاف مسلم لیگ ضیاکے سربراہ اعجاز الحق نے بول نیوز کے پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ بانی تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا تھا اوریہ بات چیت کچھ حد تک آگے بھی بڑھی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ بہت سی چیزیں بانی تحریک انصاف کی آگے بڑھ سکتی تھیں ،میں صرف رہائی کی بات نہیں کررہا۔

اعجاز الحق نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران ایک شرط رکھی تھی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو10 گھنٹے کے اندر اسپتال منتقل کیا جائے، تاہم بات چیت مزید آگے نہ بڑھ سکی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف نومبر 2024 کے اسلام آباد مارچ کو کال آف کرنا چاہتے تھے، لیکن پارٹی کے اندرونی حلقوں نے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔

ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ ہم 5لاکھ افراد کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور اس بڑے اجتماع سے انقلاب برپا ہو جائے گا۔

سربراہ مسلم لیگ ضیا نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل میں جب کچھ لوگ بانی تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو وہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے اظہارِ افسوس کےلیے رضامند ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version