Advertisement

پاکستان کی بھارت پر تاریخی فتح نے جنوبی ایشیا کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا، مشاہد حسین

پاکستان کی بھارت پر تاریخی فتح نے جنوبی ایشیا کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا، مشاہد حسین

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مئی میں پاکستان کی بھارت پر تاریخی فتح نے نہ صرف جنوبی ایشیا کا سیاسی منظرنامہ بدل دیا، بلکہ پاکستانی حب الوطنی کو بھی ایک نئی روح بخشی۔

کراچی آرٹس کونسل میں تحریکِ پاکستان کی منفرد تصاویر کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کراچی جوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا شہر بھی ہےمیں ʼپاکستان زندہ بادʼ کانفرنسوں کے سلسلے کا افتتاح بھی کیا تاکہ یومِ آزادی پاکستان بھرپور طریقے سےمنایا جا سکے۔

پاکستان زندہ بادʼ کانفرنسیں کراچی میں یومِ آزادی کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران منعقد ہوں گی جن میں ہمدرد یونیورسٹی، اردو یونیورسٹی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

 ان تقریبات کا انعقاد ادارہ نظریہ پاکستان کر رہا ہے جو ایک ممتاز غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا مقصد بانیان پاکستان کے وژن اور نظریہ کو فروغ دینا ہے سینیٹر مشاہد حسین اس ادارے کے نائب صدر ہیں۔

Advertisement

ترکی کے قونصل جنرل ڈاکٹر جمل سانگو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر اور حکیم محمد سعید کی صاحبزادی بیگم سعدیہ راشداور کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ مہمانانِ اعزاز تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کہا وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے، مشاہد حسین سید

مشاہد حسین نے تقریب میں ترکی کے سفارتکار کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنے کی دو وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی وجہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کرنا، اور دوسری، قائداعظم محمد علی جناح کی جدید ترکی کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کے لیے عقیدت کا اعتراف کرناہے۔

خطاب کے دوران انہوں نے نوجوانوں، خواتین، طلباء، اساتذہ اور سیاسی کارکنوں کو منفی سوچ سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ اور ناشکری کی ذہنیت دونوں مایوسی اور امید کے ختم ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے سر سید احمد خان، علامہ اقبال، قائداعظم محمد علی جناح، مادر ملت فاطمہ جناح اور قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی بابصیرت قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شکست نے ثابت کر دیا کہ حجم طاقت کا فیصلہ نہیں کرتا اور پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ متحد ہو کر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تحریکِ پاکستان کے معروف ترانے ’’ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح‘‘ کی دھن سے ہوا۔ آخر میں مہمان مقررین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version