Advertisement

مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

صوبائی وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سستی بجلی کا نرخ کےالیکٹرک کی نسبت بہت کم ہو گا، جو بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے۔

صوبائی وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ اب ہم خود طے کر سکیں گے، ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہو گا، بجلی کا نرخ بھی نیپرا سے بہت کم ہو گا، اس حوالے سے سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے، رواں ماہ اگست ہی میں نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

Advertisement

صوبائی وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں، وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو باقی 2 سندھ سے ہوں، سندھ حکومت کا کےالیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیرِ توانائی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version