Advertisement

مشکلات بڑھ گئیں ، ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع

مشکلات بڑھ گئیں ، ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع

مشکلات بڑھ گئیں ، ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کردی گئی۔ ملزم کو 28 اگست کو دوبارہ عدالت میں  پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی۔

این سی سی آئی اے نے 24 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے صرف 5 دن کی منظوری دی۔

وکیل ڈکی بھائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کا موبائل اورلیپ ٹاپ پہلے ہی ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ انہون نے دونوں کا فارنسک تجزیہ کرانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاکہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیاکہ ملزم سے تحقیقات کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا اور مزید ریمانڈ درکار ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو بھی عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کی تھی۔

انہیں 17 اگست کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version