Advertisement

2022 کا سیلاب؛ جینیوا ڈونرز کانفرنس میں 11 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں پلاننگ کا فقدان

2022 کا سیلاب؛ جینیوا ڈونرز کانفرنس میں 11 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں پلاننگ کا فقدان

2022 کے سیلاب کے بعد جینیوا ڈونرز کانفرنس میں 11 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں پلاننگ کا فقدان  سامنے آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق تین سال سے زائد عرصے میں پاکستان کو مجموعی طورپر ابھی تک 4 ارب 69 کروڑ ڈالر موصول ہو سکے، جس میں پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ 1 ارب 93 کروڑ ڈالر کموڈیٹی خریداری کے لیے ملے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جینیوا ڈونرز کانفرنس کے تحت 1 ارب 26 کروڑ ڈالر فنانسنگ کا ہدف مختص کیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کیلئے 76 کروڑ ڈالر سے زائد کی پراجیکٹ فنانسنگ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2022 کے سیلاب میں پاک فوج کی خدمات کی رپورٹ جاری

یاد رہے کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس میں پاکستان نے مجموعی طور پر 10 ارب 98 کروڑ ڈالر کی پلیجز حاصل کی تھیں، تاہم سیلاب سے نقصانات کے لیے اعلان کردہ 54 کروڑ ڈالر کی گرانٹس میں سے صرف 21 لاکھ ڈالر امداد پاکستان کو موصول ہو سکی۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق بیشتر رقوم باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت لانگ ٹرم بنیادوں پر اور مختلف شرح سود کے ساتھ پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version