Advertisement

گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ 61 سو ارب روپے سے زائد ریکارڈ

گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ 61 سو ارب روپے سے زائد ریکارڈ

گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ 61 سو ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم آئی ایم ایف کی شرط پر صوبوں نے سرپلس اور پرائمری بیلنس ہدف حاصل کیا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات و آمدن بارے رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024,25 میں مجموعی اخراجات جی ڈی پی کے 21.4 فیصد تک پہنچ گئے، جبکہ مالی سال 2023-24 کے دوران مجموعی اخراجات جی ڈی پی کے 19.5 فیصد تھے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال مرکزی بینک کا منافع تاریخی 2619 ارب رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024,25 میں پٹرولیم لیوی 1220 ارب جمع ہوئی، جبکہ 89  سو ارب روپے قرض سود ادائیگیوں اور دفاع پر 2193 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ کا رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سےزیادہ برآمدات اور ترسیلات زر کا تخمینہ

Advertisement

گزشتہ مالی سال ٹیکس اور نان ٹیکس مجموعی آمدن 17 ہزار 997 ارب روپے رہی، جبکہ آئی ایم ایف شرط پر پرائمری بیلنس 2 ہزار 719 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال مقامی ذرائع سے 5 ہزار 549 ارب روپے قرض لیا گیا، جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ کا نیٹ حجم 618 روپے رہا۔7  ہزار 997 ارب روپے مقامی قرضوں اور 890 ارب روپے بیرونی قرضوں پر سود دیا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے جاری کیے گئے، سب سے زیادہ پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3 ہزار 326 ارب، سندھ کو 1 ہزار 704 ارب، خیبرپختونخواہ کو 1 ہزار 102 ارب اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 718 ارب جاری کیے گئے تھے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ پنجاب نے گزشتہ مالی سال 348 ارب سندھ نے 283 ارب روپے کا سرپلس دیا، جبکہ خیبرپختونخواہ نے 176 ارب، اور بلوچستان نے 113 ارب روپے کا سرپلس دیا۔

واضح رہے کہ دوسرے اقتصادی جائزہ میں آئی ایم ایف وفد کو یہ معاشی اعشاریے دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version