Advertisement

دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد علاقے زیرِ آب

نوشہروفیروز: دریائے سندھ میں چار لاکھ کیوسک کا ریلا، کچے کے علاقے زیرِ آب آنے لگے

دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شاہدرہ اور بلوکی کے مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق سائفن، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 550 کیوسک تک پہنچ چکا ہے اور اس میں 2 لاکھ 20 ہزار 627 کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیلابی پانی نے فرخ آباد، عزیز کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں داخل ہوکر مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، انتظامیہ نے فوری طور پر گھروں کو خالی کرانے کا آغاز کر دیا اور مساجد سے اعلانات کے ذریعے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

دو اسکولوں کو عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں متاثرین کے لیے کھانے اور پینے کے پانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے، بعض شہری تاحال بند کے قریبی علاقوں میں مال مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیرِ آب آگئی، موہلنوال، رنگیل پور، سندر، خودپور، نانوں ڈوگر، دھوپ سڑی، مانگا منڈی اور ہتھاڑ سمیت کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ لوہاراں والا کھوہ اسٹاپ کا ملتان روڈ سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

دریائے چناب میں کوٹ مومن کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مقام پر 6 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے اور آج شام تک اس میں 10 لاکھ کیوسک تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

مدھ رانجھا شہر میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ ارد گرد کے 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کریں اور محفوظ مقامات کا رخ اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version