Advertisement

جشنِ آزادی؛ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب

جشنِ آزادی؛ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب

ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر میں ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔

یہ دستہ دو حصوں پر مشتمل تھا، جس میں پاک بحریہ کے سیلرز اور نیوی کے کیڈٹس شامل تھے جبکہ چار خواتین کیڈٹس بھی گارڈ کا حصہ تھیں، جو قوم کی بیٹیوں کے عملی کردار کا مظہر ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور تصور اقبال نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔

دوسری جانب لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی فرائض انجام دیے اور پاکستان آرمی کے دستے کو چارج منتقل کیا۔ تقریب کا ماحول حب الوطنی اور وقار سے بھرپور رہا۔

Advertisement

یومِ آزادی کی یہ تقریبات اس عہد کی تجدید ہیں کہ قوم اپنے مشاہیر کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد، پُرعزم اور سرگرمِ عمل ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version