Advertisement

نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کو نئے اختیارات مل گئے

نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کو نئے اختیارات مل گئے

فیٹف گرے لسٹ سے بچنے کیلئے نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں فراڈ کی انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کا اختیار سونپ دیا گیا۔

 وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایجنسی کو سائبر ٹیررازم، الیکٹرانک فراڈ، غلط معلومات کی فراہمی پر سزا، چائلڈ پورنوگرافی، غیر تصدیق شدہ سم کارڈز فروخت کرنا اور شناخت بتانا، گمراہ کن اقدام، اغوا کرنا، بچوں کو غلط کام کی طرف راغب کرنا، آن لائن گرومنگ کے خلاف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کا اختیار ہوگا۔

وزارت خزانہ  کے حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیکا کو تفتیشی اور پراسیکیوٹنگ ایجنسی بنایا گیا ہے، جبکہ ان ریگولیٹڈ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز فیٹف گرے لسٹ کا خدشہ بڑھا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام، ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا نظام متعارف

پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا، جس کے بعد اکتوبر 2022 میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالا گیا تھا، گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بیرونی سرمایہ کاری اور عالمی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ گرے لسٹ میں رہتے ہوئے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر سخت چیکنگ کی جاتی تھی۔

Advertisement

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر نے ٹرانزیکشنز چینل کو موثر بنا دیا ہے،  اور ورچوئل اثاثوں پر شکایتی پورٹل قائم کرنے کی منظوری دی بھی جا چکی ہے، جبکہ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیکسیشن پالیسی اور ریگولیٹری ڈرافٹنگ کیلئے کمیٹیاں بھی قائم کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version