Advertisement

یوم آزادی اورجشن فتح معرکہ حق پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی پوری قوم کومبارکباد

یوم آزادی اورجشن فتح معرکہ حق پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی پوری قوم کومبارکباد

یوم آزادی اور جشن فتح معرکہ حق پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی پوری قوم کومبارکباد۔دونوں نے اپنے پیغامات میں جشن فتح معرکہ حق کو تاریخی کارنامہ قراردیاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ  آج کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دِل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

 شہبازشریف نے کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دُور اندیش قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ  گزرے 78 سال آزمائش آمیز سفر، اللہ پر کامل یقین اور تابناک مستقبل کی امید کی کہانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر شعبے میں کامیابیوں اور کامرانیوں کے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہاکہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ، 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران، معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح نے 78 ویں یوم آزادی کی اہمیت میں اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے ملکی سالمیت، دفاع اور تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کاکہناتھاکہ ہم خطے اور دنیا میں پرامن بقائے باہمی اور بات چیت کے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version