میجرطفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت آج،فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

میجرطفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت آج۔فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اورمسلح افواج کا خراج عقیدت پیش۔
میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کی شجاعت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔پاکستان کے شہیدوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کیا جائے گا۔
انہوں نے وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ نشان حیدر یافتہ میجر طفیل محمد شہید کی بہادری اور جذبہ شہادت قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
پاک فوج اور قوم شہیدوں کے احسانوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ہمارے شہید ہمیشہ زندہ ہیں۔ شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان محفوظ اور مستحکم ہے۔ ہم ان کے مقدس مشن کو جاری رکھیں گے۔
میجر طفیل محمد شہید کی شہادت ہمیں وطن کی خاطر قربانی دینے کا سبق دیتی ہے۔ پاکستان کے شہید ہمارے لیے باعث فخر ہیں، ان کا خون پاکستان کی زمین کو سرسبز رکھے گا
ہرشہید کی قربانی ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وطن سے محبت سب سے بڑی عبادت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سلامتی کے لیے لڑنے والے ہمارے ہیروزکوسلام،آپ کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔
#ISPR
Rawalpindi, 08 August 2025AdvertisementField Marshal Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army, General Sahir Shamshad Mirza, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee, Admiral Naveed Ashraf, NI (M), Chief of the Naval Staff, and Air Chief Marshal… pic.twitter.com/SAg3P3ieqf
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 7, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

