Advertisement

پاکستان کا78واں یوم آزادی، خصوصی آزادی ٹرین کراچی سےتھرپارکرتک روانہ

پاکستان کا78واں یوم آزادی، خصوصی آزادی ٹرین کراچی سےتھرپارکرتک روانہ

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی رواں برس معرکہ حق کے عنوان منایا جارہا ہے، اس حوالے سے سندھ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اسی مناسبت سے ایک خصوصی آزادی ٹرین کراچی سےتھرپارکرتک روانہ کی گئی ہے، جسے قومی پرچموں اورتحریک آزادی کےبینرزسےسجایاگیا ہے۔

سینئروزیرشرجیل میمن، وزیرثقافت وسیاحت ذوالفقارشاہ نے خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا۔

آزادی ٹرین کے افتتاح کے موقع سینئروزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نےجس طرح تقریبات منعقد کیں اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری مسلح افواج اورقوم نےمل کربھارت کودھول چٹائی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت کواپنی ٹیکنالوجی پربہت غرورتھا، بھارت کےرافیل اوردیگرجہازگرائےگئے، بھارت عبرتناک صدمےسےآج تک نہیں نکل سکا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے پاس عوام کودکھانےکیلئےجھوٹ بھی نہیں بچا، ہماری فورسزنےبھارت کودھول چٹائی ہے۔

سینئروزیرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اختلافات بھلاکرپاکستانی قوم کویکجاکرناہے، پوری قوم کومتحدہوکرچیلنجزکامقابلہ کرناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹونے سفارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کابیانیہ پیش کیا، بلاول بھٹونےدنیامیں امن کی آوازبلند کی، نریندرمودی کااصل چہرہ دنیاکےسامنےپیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تقریبات کاکریڈٹ محکمہ ثقافت، محکمہ اسپورٹس کوجاتاہے، کراچی میں آج کامیوزیکل شوعوام کیلئےبالکل مفت ہے۔

سینئروزیرسندھ نے کہا کہ جشنِ آزادی کےخصوصی موقع پرآج ٹرین چھورتک جارہی ہے، ٹرین کومفت چلایاجارہاہےاورانتظامات بہترہیں۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس بارجشن آزادی پورےملک میں جوش وخروش سےمنایاجارہاہے، کل مزارقائدپرلیزرلائٹ شوہوا، وزیراعلیٰ سندھ نےتمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کومدعوکیا، سندھ حکومت نےاتحاد، یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی، سب کومل کریہ پیغام دیناچاہیےاتحاد،اتحاداوراتحادہے۔

 انہوں نے کہا کہ قائداعظم نےاتحاد، تنظیم اوریقین محکم کی بات کی، سندھ حکومت نےہمیشہ غریب عوام کی بات کی، تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ سندھ حکومت نےشروع کیا، پاکستان کی سب سےبہترین صحت سہولیات سندھ حکومت فراہم کررہی ہے۔

سینئروزیرسندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرایسی حکمت عملی بنانی ہے جو ملک کوترقی کی راہ پرلیکرجائیں، عوام آج نیشنل اسٹیڈیم میں میوزیکل پروگرام میں بھرپورشرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version