Advertisement

ترکیہ اور پاکستان کی بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق

ترکیہ اور پاکستان کی بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق

کراچی میں پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان یہ مشق دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کے فروغ کی عملی مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران سمندر اور خشکی پر مختلف اقسام کے آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ان میں شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، جدید ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان عملی تعاون، تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ دونوں فورسز نے جنگی مہارت، ردعمل کی صلاحیت اور مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشق نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے مابین بحری افواج کے تعاون کا سنگ میل ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version