Advertisement

مون سون شجرکاری مہم؛ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، صدر و وزیراعظم

مون سون شجرکاری مہم؛ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، صدر و وزیراعظم

اسلام آباد: مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے، درخت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے، جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور سیلاب لاکھوں زندگیاں متاثر کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ  شہری سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان کیلئے پودے لگائیں، حالیہ سیلاب اوربارشوں نےملک کےمختلف حصوں میں تباہی مچائی، ہمیں فیصلہ کن اندازمیں زیادہ سےزیادہ درخت لگانےکی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانا چاہیے، کسان درخت لگا کر اپنی فصلوں اور ماحول کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

شجرکاری کے تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ شجرکاری کے تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلات کے تناسب میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3ماہ میں پاکستان کے طول وعرض میں4 کروڑ 10لاکھ پودے لگائے جائیں گے، تمام طبقات وشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت اس سال مون سون شجرکاری مہم مختلف عنوانات کے تحت منارہی ہے، شجرکاری انسانی زندگی سمیت بیش قیمت قدرتی وسائل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں جنگلات کا تناسب 5فیصد ہے جو ملکی ماحولیاتی تحفظ کیلئے ناکافی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے شجرکاری جیسی تدبیر ناگزیرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version