Advertisement

سیلابی ریلے کے باوجود کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، اللہ کا شکر ہے، مریم نواز

سیلابی ریلے کے باوجود کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، اللہ کا شکر ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے کے باوجود کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، اللہ کا شکر ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دریائے راوی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تین دریاؤں میں اس وقت طغیانی ہے اور سیلابی ریلے گزر رہے ہیں، تاہم بروقت اقدامات کے باعث بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے جاتے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ گجرات، نارووال، اور سیالکوٹ میں سیلابی کیفیت خاصی شدید رہی لیکن انتظامیہ کی محنت اور ردعمل کی رفتار کے باعث کسی قسم کی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ آج صبح میں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نارووال کا فضائی دورہ کیا، وہاں کے کئی علاقے مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سال شدید بارشوں کے باوجود صوبے میں پانی جمع ہونے کی شکایات کم رہیں، جو ہماری نکاسی آب کے نظام کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے ریسکیو، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن حد تک متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے اور ریلیف و بحالی کا عمل جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version