Advertisement

7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری

آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط لینے کے لیے 51 شرائط  میں سے زیادہ تر پوری کر لی گئی ہیں، تاہم بعض پر کام جاری ہے۔

دستاویز کے مطابق جن شرائط پر عمل کیا گیا ان میں ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کرنا، نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنی نہ دینا، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دینا، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ 2025-26 پاس کرنا، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری دینا، وفاق اور صوبوں کے درمیان فزسکل پیکٹ کی شرط پر عمل کرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 2035  تک خصوصی اقتصادی زونز پر مراعات ختم کرنے کے ساتھ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان 1.25 فیصد ایوریج پریمئمم پر بھی عمل درآمد کیا گیا،  جبکہ سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل میں کمی کی شرط میں پیش رفت جاری ہے، اسی طرح زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی کی شرط  پر تاخیر سے عمل ہوا، اور کراچی، لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم  نافذ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے، آئی ایم ایف

دستاویز میں بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے بہتر پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ پر جزوی عمل درآمد کیا گیا، ہائی لیول پبلک آفیشلز کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی میں پیش رفت کی گئی ہے،  جبکہ کفالت پروگرام کے تحت مہنگائی تناسب سے غیر مشروط  کیش ٹرانسفر کی شرط پوری کی گئی، تاہم گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ رپورٹ کی اشاعت سمیت بعض شرائط پوری نہ ہوسکی۔

Advertisement

آئی ایم ایف نے پہلے جولائی اور پھر اگست 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ پر ایکشن پلان کی شرط پوری نہ ہونے کا امکان ہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے برعکس چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی، جبکہ  صوبائی حکومتیں 1.2 ٹریلین کیش سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہیں۔

ایف بی آر  گزشتہ مالی سال 12.3 ٹریلین روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا، جولائی تا جون 2024-25 کے دوران 11.74 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، اسی طرح ایف بی آر تاجر دوست اسکیم کے تحت 50 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں بھی ناکام رہا، جبکہ 10 حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترمیم کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version