Advertisement

بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب؛ اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب؛ اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات اور مؤقف کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جھنجھلاہٹ اور سطحی سوچ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔

محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ یہ اقوام متحدہ ہے، کوئی مقامی سیاسی جلسہ نہیں، بھارت کے پاس دلائل نہیں بلکہ صرف طنز و تمسخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتی ہیں، بھارت پاکستان سمیت سرحد پار دہشت گردی میں ملوث رہا ہے اور اس کی پالیسیاں علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے پر مبنی ہیں۔

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت کے اقدامات اس کے انسدادِ دہشت گردی کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں، بھارت امن نہیں بلکہ انتشار چاہتا ہے۔

محمد راشد نے یاد دلایا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس سے بھارت کے عزائم دنیا کے سامنے آئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور شفاف تحقیقات کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی، تاہم بھارت نے مئی میں جارحیت کرتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی سیکنڈ سیکریٹری نے مزید کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے لیکن بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کو اپنا دفاعی حق استعمال کرنا پڑا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version