Advertisement

سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے صارفین کو ایک ماہ کا بجلی کا بل معاف کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہری اور دیہی دونوں متاثرہ علاقوں میں بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ عوام پر معاشی بوجھ کم کرنا ہے۔

سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف

Advertisement

اس سے قبل وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے، فصلوں اور جانوروں کے نقصان کے معاوضہ کے لیے کسان پیکج لانے کا فیصلہ کیا۔

غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس فوری طور پر معاف کیے جائیں گے اور اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے، بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی جبکہ لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج، فکس چارجز ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کے ساتھ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔

وزیر غذائی تحفظ نے مزید کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پر جو ہو سکا کیا جائے گا، اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوتے ہی کسان پیکج کا اعلان کریں گے، ہفتے 10 دنوں تک سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا جائے گا جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا ابتدائی ڈیٹا بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version