Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وفد کے ہمراہ ایک روزہ رکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

استقبال کرنے والوں میں دیگر سعودی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران نے بھی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

ائیرپورٹ لاونج میں وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی،  جس میں دونوں کے درمیان پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج سے سہ ملکی دورہ پر روانہ ہونگے

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ معاشی تعاون میں وسعت، سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کی تلاش، توانائی کے منصوبوں اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی خاص استقبال کیاگیا۔
سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے پاک ٹو کو شاہی فضائیہ کے طیاروں نے حفاظت میں لے لیا، سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو ایسکورٹ کیا۔

Advertisement

وزیر دفاع خوجہ اصف کے مطابق سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی ائر فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی ائر سپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔

عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version