آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن

آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہورہا ہے۔
وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کارشرکت کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کاوشیں ثمرآور ثابت ہورہی ہیں، جس کے تحت نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کا معاشی انقلاب؛ اہم شعبوں میں پیشرفت
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید’ آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘ کے طور پر روشناس کرائے گا۔
آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News