پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا، میں پاک سعودیہ تعلقات سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، دوران اجلاس وزیراعظم کو اب تک کی جانے والی امدادی سرگرمیوں سمیت تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر اہم ہدایات بھی جاری کیں۔
اجلاس میں این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں میں کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News