Advertisement

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تاہم بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کے لیے خطرہ ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے ، جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے، اور مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔

ایما فین کنٹری ڈائریکٹر  اے ڈی بی  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ہنگامی امداد اور بڑے مالیاتی پیکیجز کا اعلان

اے ڈی بی ی جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معیشتی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے، مالی سال 2026 میں امریکہ پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے، جبکہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement

سیلاب سے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کا نقصان، شرح نمو پر دباؤ ڈالے گا، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی طور پر نقصانات کم کریں گی، 2026 میں اوسطاً مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے سپلائی چین متاثر، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کی بے رحم ٹریفک ایک اور کم عمر زندگی نگل گئی، 10 سالہ بچہ زخمی
ڈرائیورز کی لاپرواہی یا نظام کی خامی؟ کراچی میں 9 ماہ میں 10 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات
ماسکو فارمیٹ اجلاس: آزاداورپرامن افغانستان کے قیام کی حمایت کا اعادہ
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version