Advertisement

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ؛ پاک بحرین دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ؛ پاک بحرین دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کی ملاقات سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ تربیتی اقدامات سمیت ہوا بازی کی صنعت میں ہر ممکن تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور تربیتی شعبے کی تشکیل نو شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایئر چیف نے کہا کہ ان تزویراتی اقدامات سے فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتیں مزید مستحکم ہوں گی اور ملٹی ڈومین وارفیئر میں تکنیکی برتری حاصل ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط قائم ہیں جب کہ انہوں نے دفاعی تعاون خصوصاً تربیت اور مشترکہ فضائی مشقوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر ایئر چیف کو مبارکباد دی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور غیر معمولی حوصلہ مندی کو سراہا۔ انہوں نے تربیتی شعبے میں تعاون کے فروغ کی دیرینہ خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version