Advertisement

چوتھا کوآڈری پلیٹریٹ وزرائے خارجہ اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور، مشترکہ اعلامیہ جاری

چوتھا کوآڈری پلیٹریٹ وزرائے خارجہ اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور، مشترکہ اعلامیہ جاری

چوتھا کوآڈری پلیٹریٹ وزرائے خارجہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر غور کیا۔ جس کے بعدمشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

چاروں ممالک نے افغانستان کو ایک آزاد متحد اور پرامن ریاست دیکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغانستان سے دہشت گردی جنگ اور منشیات کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے افغان معیشت کے استحکام اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے پر زور دیا۔چاروں ممالک نے 1988 پابندیوں کے نظام کو زمینی حقائق کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزرائے خارجہ نے افغانستان کے عوام کے لیے ہنگامی انسانی امداد بڑھانے کی اپیل کی۔چاروں ممالک نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں TTP BLA القاعدہ ETIM ISIL اور دیگر پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Advertisement

افغان حکام سے کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اور قابل تصدیق اقدامات اٹھائیں۔ افغان حکام پر زور کہ دہشت گردوں کی بھرتی فنڈنگ اور اسلحہ تک رسائی روکی جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ نے کہا افغان سرزمین ہمسایہ ممالک اور خطے کے خلاف استعمال نہ ہو، چاروں ممالک نے انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

افغان حکام کی روایتی پوست کی کاشت کم کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔ مصنوعی منشیات اور میتھ ایمفیٹامین کی پیداوار روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر افغان حکام کو زور دیا گیا۔ پاکستان اور ایران کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا گیا اور عالمی برادری سے بوجھ بانٹنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version