انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا، اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی موجود تھے۔
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی، جس میں 1 لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا۔ ۔
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوارں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو لیپ ٹاپ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جائیں گے، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کو نقد انعامات سمیت سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے سالانہ امتحان 2025 کا اعلان کردیا ہے۔
اریج شفقت حیات نے 1148 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جو پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ ہیں، دوسری پوزیشن عائشہ مشتاق نے 1139 نمبرز لے کر حاصل کی، جو پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ ہیں، جبکہ تیسری پوزیشن ایمان فاطمہ نے 1138 نمبرز لے کر حاصل کی،جو رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی طالبہ ہیں۔
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 میں نتائج کا تناسب 54.12 فیصد رہا، مرد طلبہ کی کامیابی کی شرح 39.87 جبکہ طالبات کی کامیابی کی شرح 62.4 رہی۔
پوزیشن ہولڈرز کے لیے پرائز ڈسٹریبیوشن کی مرکزی تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب ضیا اللہ شاہ، عاصمہ عباسی، رفعت عباسی اور فلک شیر، چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان ،کنٹرولر امتحانات تنویر اصغراعوان، محکمہ تعلیم، طلبہ وطالبات اور والدین کی بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ ، ہونہار سکالرشپ دی، تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں، میرٹ اور شفافیت کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حرمین کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کو مل گئی جو بہت بڑا اعزاز ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری فوج نے دشمن کو بدترین شکست دی، اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو ہم نے شکست دی، سفارتی محاذ پر کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ شفافیت کی بنیاد پر نتائج کا انعقاد یقینی بنایا گیا ہے، چیئرمین بورڈ عدنان خان اور انکی ٹیم کو شفافیت اور میرٹ کے معیار کو قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات تعلیمی نظام میں جدت لانے کے لیے متحرک ہیں جو قابل ستائش ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے کالجز اور سکولوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، ہماری لیڈر شپ نے ملکی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات دی ہیں اور دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News