بھارت نے دریائے ستلج کے بعد چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج کے بعد چناب میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے، اس حوالے سے وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے چناب میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزارت آبی وسائل دریائے چناب میں اکنور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے گا؛ پاکستان کو آگاہ کردیا گیا
وزارت آبی وسائل کی جانب سے انتباہی خط جاری کر دیا گیا، جس میں 28 اہم محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج اور طوی میں پانی چھوڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز پاکستان کو سفارتی ذرائع سے دو بار آگاہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

