سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل

سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ کے افسران نے اپنے اپنے ذمہ داری کے علاقوں کا جائزہ لیا،جبکہ پاک فوج ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے سول انتظامیہ کی پوری مدد کر رہی ہے اور مختلف جگہوں پر سیلاب کی روک تھام کیلئے بند بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونا شروع، گڈو بیراج پر پانچ لاکھ 44 ہزار کیوسک ریکارڈ
سندھ میں دادو اور جامشورو میں ممکنہ طغیانی کی صورتحال کا بھی مکمل جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ سکھر اور گڈو بیراج پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کا مفت علاج جاری ہے اور ممکنہ سیلاب کے دوران بھی مفت علاج جاری رہے گا، جبکہ دوسری جانب متاثرین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے امدادی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News