8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی۔ نئے کنکشن درآمدی ایل این جی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
آر ایل این جی ایل پی جی سے 35 فیصد سستی ہوگی۔گھریلو کنکشن کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 مرلے تک مکان کے لیے کنکشن فیس 21 ہزار روپے ہوگی۔10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس 23 ہزار روپے ہوگی۔
صارفین کو نرخ تسلیم کرنے کے لیے حلف نامہ دینا ہوگا۔ درخواست فارم ایس این جی پی ایل آفس یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکیں گے
درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ، ملکیت کا ثبوت اور ہمسایہ گیس بل لازمی ہوگا۔ایس این جی پی ایل ٹیم سائٹ وزٹ کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری کرے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News