Advertisement

کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو

کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے دیرینہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

گٹر باغیچہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں نئی حب کینال کا افتتاح اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب شامل ہے۔

ان کے مطابق جب یہ پلانٹس فعال ہوں گے تو نہ صرف شہریوں بلکہ انڈسٹری کو بھی صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ کراچی کے مسائل کی جانب بار بار مبذول کرائی ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ’’شہباز اسپیڈ‘‘ کے وعدے کو پورا کریں گے۔

بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ سندھ سمیت پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان کے عوام اب بھی گزشتہ تاریخی سیلاب کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے سیاسی مخالفین ایسے مواقع پر بھی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ان کی مدد کا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا پاک چین تعلقات میں اہم کردار ہے اور ان کا حالیہ دورۂ چین دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version