Advertisement

پاک بحریہ نے یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا

پاک بحریہ نے یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا

اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم دفاع پاکستان کو عقیدت اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مختلف شہروں اور یونٹس میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

معرکۂ حق کی یاد تازہ

نیول چیف نے اس موقع پر کہا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی حدود میں محدود رکھا۔ پاک بحریہ آج بھی اپنی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔

Advertisement

ملک بھر میں تقریبات

یوم دفاع کی تقریبات کا آغاز پاک بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ مختلف فیلڈ کمانڈز اور ہیڈ کوارٹرز میں بھی یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

روایتی تزئین و آرائش

اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کو بحری روایات کے مطابق خصوصی طور پر سجایا گیا جب کہ پرچم کشائی کی تقریبات نے دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version