Advertisement

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف

 وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین تنازع کے فوری پرامن حل پر زور دیا اور کہا کہ اس جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری اس تنازع نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن و سلامتی کو متاثر کیا ہے۔ جنگ کے تسلسل سے انسانی جانوں کا ضیاع، مہاجرین کے مسائل، خوراک و توانائی کے بحران اور مہنگائی جیسے چیلنجز نے خصوصاً ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ ہر گولی، ہر راکٹ اور ہر ڈرون حملہ ہمیں امن سے مزید دور لے جاتا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام فریقین ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، روس اور یوکرین تنازع کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے، وزیر خارجہ

انہوں نے زور دیا کہ پیچیدہ تاریخی پس منظر کو دیکھتے ہوئے کسی تیسرے ملک کو الزام دینا یا موردِ الزام ٹھہرانا امن کے حصول میں رکاوٹ ہے۔

Advertisement

پاکستانی نمائندے نے کہا کہ رواں سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2774 منظور کی جس میں فریقین پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جنگ بندی کریں اور امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ پاکستان نے اس قرارداد کی حمایت کی اور روس و یوکرین کے براہِ راست مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔

طارق فاطمی نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا حامی اور مذاکرات و سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ ہماری اجتماعی ترجیح ہونی چاہیے کہ ہتھیار خاموش ہوں اور ایسا ماحول پیدا ہو جو مذاکراتی حل کے لیے سازگار ہو۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو یوکرین تنازع کے پرامن حل کا باعث بنیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version