احسن اقبال نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹیریجک باہمی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
احسن اقبال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی قیادت کو اس تاریخی معاہدے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا، دفاعی تعاون خطے کے امن و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل مکہ و مدینہ کے لیے والہانہ عقیدت اور غیر متزلزل احترام سے سرشار ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News