پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: سینیٹ میں 9 ستمبر 2024 کو ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں کالے جادو ، تعویذ گنڈے اور ٹونا ٹوٹکا کرنے یا اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بل ’’کریمنل لاز (ترمیمی) ایکٹ 2024‘‘ کے نام سے پیش کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان پینل کوڈ 1860 میں ایک نیا سیکشن 297A شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
جادو ٹونے کی سزا 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ
بل کے مسودے کے مطابق جو بھی شخص جادو، کالا جادو، سفلی عمل، ٹونا ٹوٹکا یا اس سے متعلقہ سروسز فراہم کرے گا یا ان کی تشہیر کرے گا اور اگر وہ روحانی علاج یا کونسلنگ کے نام پر بھی کرے گا تو اسے کم از کم چھ ماہ اور زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ ساتھ ہی 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کالے جادو کے لیے خاتون کی قبر سے سر چوری کرلیا گیا
تاہم بل میں یہ وضاحت بھی دی گئی ہے کہ اگر کوئی روحانی علاج یا کونسلنگ وزارتِ مذہبی امور کے جاری کردہ لائسنس کے تحت کرے تو اسے اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ترمیمی بل میں فوجداری ضابطہ (Criminal Procedure Code 1898) میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت یہ جرم ناقابلِ ضمانت ہوگا، سیشن کورٹ میں چلایا جائے گا اور اس پر قید کے ساتھ جرمانہ بھی لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News