اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
نیویارک آمد پر پاکستانی مستقل مندوب افتخار احمد نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، تاہم واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور پاکستانی مشن کے سینیئر حکام بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم نیویارک میں مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کی درجن بھر سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News