یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں

یمن کے قریب بحرہ جہازپرڈرون حملہ،24 پاکستانی پھنس گئے،زندگیوں کاخطرہ لاحق،جہازسے گیس کااخراج جاری ہے۔ ورثا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔
بتایاگیاہے کہ یمن کی سمندری حدود میں ایل پی جی لیکر جانے والے بحری جہاز پرڈرون حملہ ہوا تھا۔
جس کے بعد 24 پاکستانیوں محمد عبداللہ،محمد ایان، یاسر خان، ذیشان اعوان اورعملے کے دیگر 27 افرادکوبندر گاہ “راس عیسی” پر یرغمال بنالیا گیا۔
تمام پاکستانی سے 17 ستمبر 2025 سے بندر گاہ کے قریب محصورہیں۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں بتایاگیاہے کہ جہاز سے گیس کا اخراج جاری ہے ۔
متاثرہ پاکستانیوں کے ورثا کی جانب سے اس حوالے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور حکومت سے بھی رابطہ کیاگیاہے۔
ورثانے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری ایکشن لیکر یمن حکومت سے رابطہ کرکے تمام لوگوں کو بازیاب کروایا جائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News