Advertisement

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کرتے ہوئے 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر لکی مروت کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کیا جاسکے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version