Advertisement

سپر بلڈ مون : پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا نظارہ

سپر بلڈ مون : پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند کو  گرہن لگ گیا ۔اس موقع پر لاکھوں افراد آسمان کی طرف نظریں جمائے بیٹھے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقہ اور یورپ میں مکمل چاند گرہن، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے، دنیا بھر میں دیکھا گیا۔

پاکستان میں جزوی چاند گرہن رات 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوا ، جبکہ 10 بج کر 31 منٹ گرہن مکمل ہوا۔۔ اس کے بعد 11 بج کر 12 منٹ پر یہ عمل اپنے عروج پر پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے اختتام کا وقت  رات 1 بج کر 55 منٹ ہے ۔ عروج کے وقت چاند اپنی اصل سفید روشنی کے بجائے سرخی مائل بتایاگیا۔

Advertisement

زمین کے سائے کے قریب سے گزرتے ہوئے یہ منظر دلکش اور حیرت انگیز رہا ، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس دوران مکمل سرخ چاند کا واضح نظارہ کیاگیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جب سورج کی روشنی زمین کی سطح سے گزرتی ہے تو نیلی شعاعیں فلٹر ہو جاتی ہیں اور سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے، جس سے چاند کا رنگ بدل کر سرخ ہو جاتا ہے۔
پورا چاند اس وقت سامنے آتا ہے جب زمین، سورج اور چاند ایک سیدھ میں آجائیں، اور اس دوران چاند مکمل طور پر روشن دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version