غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف

غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
آڈٹ رپورٹ 2024-25 کے مطابق غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے فنڈز سے کمپنی کے ذمے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کیا گیا، جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے فنڈز سے 10 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 313 روپے بطور ودہولڈنگ ٹیکس ادا کیے گئے۔ یہ رقم کمپنی کو اضافی فائدہ پہنچانے کے مترادف قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لگژری گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کتنے فیصد بڑھنے والا ہے؟
آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں یہ بے ضابطگی کمزور نگرانی اور ناقص مالی کنٹرول کے باعث ہوئی۔ معاملہ ڈی اے سی اجلاس میں 17 دسمبر 2024 کو اٹھایا گیا، جس کے بعد آڈٹ پیرا کمپنی سے ریکوری تک کے لیے روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2024-25 کی تیاری تک محکمہ نے مزید کارروائی کے بارے میں آڈٹ حکام کو آگاہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News