شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ منسوخ

کراچی: کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے صارفین کے لیے بری خبر، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک سے 1.77 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ منسوخ کردیا۔
شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کا طویل عرصے سے زیر التواء معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ حصص KES پاور لمیٹڈ کے پاس موجود تھے جو کمپنی کے کل جاری شدہ حصص کا 66.40 فیصد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی
شنگھائی الیکٹرک نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس جمع کراتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کی مالیت 1.77 ارب ڈالر تھی، تاہم ڈیل کئی برسوں سے مختلف ریگولیٹری اور قانونی منظوریوں کی وجہ سے تعطل کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں نہ صرف کے الیکٹرک کی ملکیتی ساخت بلکہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غیر يقيني صورتحال بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا پاک کے ای ایس پاور لمیٹڈ کے اکثریتی حصص مالک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News