پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنے کردار سے دنیا کو حیران کردیا، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنے فیصلہ کن کردار سے دنیا کو حیران کر دیا۔
صدر آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا اور معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندارپیشہ ورانہ مہارت سے دنیا کو حیران کیا، پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپور دفاع کیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News